سڈنی ٹیسٹ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا

کراچی: ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ 130 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

چوتھا روز
میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز کے اختتام پر صرف 47 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہو گئی، اننگز کا آغاز محمد رضوان اور عامر جمال نے کیا، محمد رضوان 28 رنز بنا کر لیون جب کہ عامر جمال 18 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے۔ حسن علی نے 5 رنز بنائے اور ناتھن لیون کی بال پر بولڈ ہو گئے جب کہ میر حمزہ صرف 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 1 اور ناتھن لیون نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں عثمان خواجہ بغیر کوئی رنز اسکور کیے ساجد خان کا شکار بنے، ڈیوڈ وارنر نے 57 رنز کے ساتھ اپنی نصف سنچری بنا کر اپنے آخری میچ کو یادگار بنایا، ساجد خان نے ان کی وکٹ لی۔

بعدازاں مارنس لبوشین 62 اور اسٹیون اسمتھ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور 130 رنز کا ہدف مکمل کیا۔ پاکستان کی جانب سے صرف ساجد خان 2 وکٹیں حاصل کرسکے۔

تیسرا روز

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی، دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو کینگروز پر 81 رنز کی برتری حاصل ہے۔

سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز سے کیا، مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ ٹیم کے اسکور میں 71 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم 187 کے مجموعی اسکور پر اسمتھ پاکستانی بالرز کا شکار بنے، انہوں نے 38 رنز اسکور کیے جبکہ ٹریوس ہیڈ 10 رنز کے مہمان ٹھہرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*