Qaumi Akhbar

شاہ رخ خان کے نئے انداز کی اصل حقیقت سامنے آگئی

الی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے نئے انداز کی تصاویر منظر عام پر آئیں ہیں جس کی اصل حقیقت سامنے آچکی ہے۔

 گزشتہ روز اداکار شاہ رخ خان کے نئے انداز کی چند تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں جنہیں دیکھ کر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا۔

اس تصویر میں اداکار کو لمبے بالوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ان کے مداحوں کے لئے کافی حیران کن ثابت ہوا تھا۔

اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے اندازہ لگایا تھا کہ شاید اداکار کا یہ انداز ان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے لئے ہوگا ۔

دوسری جانب اس وائرل ہونے والی تصویر کے متعلق حقیقت سامنے آچکی ہے جس کے مطابق یہ تصویر فوٹوشاپ کی گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی لمبے بالوں والی یہ تصویر اصل نہیں ہے کیونکہ 4 سال قبل اداکار کا ان ملبوسات میں فوٹوشوٹ ہوا تھا جسے اب ایڈٹ کر کے شیئر کیا گیا ہے۔اداکار کے اس فوٹو شوٹ کی اصل تصاویر بھی شیئر کی گئیں ہیں جسے دیکھ کر فرق کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version