Qaumi Akhbar

عامر خان کا بیٹی کی شادی پر سابقہ اہلیہ کو بوسہ

بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نوپور شیکھرے سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اس موقع پر ایک انوکھا منظر بھی دیکھنے میں آیا جب اداکار نے سابقہ اہلیہ کو بوسہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات 3 جنوری کو ممبئی میں ایرا خان نے اپنے دیرینہ دوست نوپور شیکھرے سے شادی کی جس میں اس جوڑے کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

بعد ازاں اس جوڑے نے کمپنی میں اپنی شادی رجسٹر بھی کروائی، شادی سے تصاویرو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر و ویڈیوز میں ایرا خان کو عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ نوپور نے نیلے رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version