Site icon Qaumi Akhbar

پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف درخواست خارج

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈھلوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈھلوں کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے دیا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ قانون کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی اور انتخابی نشان پر حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سے انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version