Qaumi Akhbar

کراچی میں سال نو پر ہوائی فائرنگ سے زخمی بچی دوران علاج دم توڑ گئی

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شب کورنگی میں 5 سال کی ثانیہ زخمی ہوئی تھی اور جناح اسپتال میں زیر علاج تھی۔

حکام نے بتایاکہ ثانیہ دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گئی۔ بچی کی موت پر والدین غم سے نڈھال ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version