Qaumi Akhbar

کراچی : پورٹ قاسم کے قریب نجی اسٹیل مل میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب نجی اسٹیل مل میں آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔


کراچی کا آگ بجھانے کا نظام عالمی معیار کے 10 فیصد سے بھی کم پر موجود

پولیس کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کے قریب نجی اسٹیل مل میں آگ لگ گئی، جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر کا کہنا ہے کہ نجی اسٹیل مل میں لگی آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version