Qaumi Akhbar

موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار کر نوجوان کو قتل کر دیا

گرومندر بلو ربن بیکری کے قریب موٹر سائیکل اور کار سوار ملزمان نے راجو آئسکریم کے مالک کو گولیون سے بھون دیافائرنگ سے علاقے مین بھگدڑ مچ گئی

رپورٹ رائو عمران

سولجر بازار کے علاقے گرومندر بلو ربن بیکری کے قریب مسلح ملز مان نے ٹریفک رش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے مشہور راجو آئسکریم کے مالک 25سالہ محمد اعجاز ولد میاں زر کو ہلاک کردیا فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی سرک پر گاڑیا ں آپس میں ٹکرا گئی فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر عادل بھی زخمی ہوگیا مقتول کی نعش کو و چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی کرائم سین کو سیل کردیا جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیون کے خول تحویل میں لے لئے ایس پی جمشید علینہ راجپر کے مطابق 15 سے زائد خول ملے ہیں ایس ایچ او سولجر بازار شہزاد الیاس کے مطابق ملزمان کار اور موٹر سائیکل پر سوار تھے مقتول کا کچھ دیر قبل جھگڑا ہوا تھا اسکے بعد وہ پیدل اپنی دکان پر جارہا تھا ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے پولیس گرفتار ی کے لئے چھاپے ماررہی ہے انہوں نے بتایا کہ قتل زاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version