Qaumi Akhbar

جنسی ہراسگی کیس میں ملوث چئیرمین لاڑکانہ بورڈ کو ہٹادیا گیا



وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں پروفیسر نسیم میمن کو برطرف کردیا

قومی اخبار نے نسیم میمن کی مالی و اخلاقی کرپشن کی نشاندہی کی تھی.

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کو فوری طور پر ہٹادیا وزیراعلیٰ سندھ نے پروفیسر نسیم احمد کو لاڑکانہ تعلیمی بورڈ سے صوبائی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں ہٹایا، واضح رہے کہ قومی اخبار نے پروفیسر نسیم میمن کی خواتین کےساتھ جنسی ہراسگی کی نشاندہی کی تھی جبکہ صوبائی محتسب کے فیصلے میں نسیم میمن کو سزا اور جرمانہ بھی کیا گیا تھا، صوبائی محتسب کے فیصلے کے مطابق پروفیسر نسیم میمن پر حیدرآباد کی ایک خاتون نے جنسی ہراسانی کی شکایت کی تھی جس کا کیس صوبائی محتسب میں زیر سماعت تھا چند روز قبل آنیوالے فیصلے میں نسیم میمن پر ہراسانی کا الزام درست ثابت ہوا فیصلے میں لکھا گیا کہ نسیم میمن کے خلاف ہراسانی کا فیصلہ ثابت ہونے کے بعد تین لاکھ روپے جرمانہ جبکہ انھیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے انھیں کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا، دوسری جانب پروفیسر نسیم میمن نے معزز عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے غلط بیانی کی ساتھ ہی گورنر سندھ کامران جان ٹیسوری کو بھی گمراہ کن خط لکھا تھا 23 نومبر کو نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد پروفیسر نسیم میمن سمیت سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈ ز کے کلیدی عہدوں پر خلاف ضابطہ تعینات افسران کو ہٹایا گیا تھا جبکہ نسیم میمن کو واپس لاڑکانہ بورڈ بھیجنے کے آرڈر جاری کیے گئے اسی دوران محتسب کا فیصلہ آیا جس میں نسیم میمن کو ہراسگی کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیاگیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version