Qaumi Akhbar

انڈر19 ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا 260 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 18 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

گرین شرٹس کی فتح میں اذان اویس کی شاندار سنچری نے نمایاں اسکور ادا کیا جبکہ شاہزیب خان اور سعد بیگ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اذان اویس نے 130 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران بھارتی بولرز کی گیندوں پر 10 چوکے بھی لگائے.

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version