Qaumi Akhbar

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: بیلجیئم کیخلاف ڈرا، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان جونیئر ٹیم نے گروپ میچ میں بیلجیئم کے خلاف میچ ڈرا کرکے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

کوالالمپور میں کھیلا جانے والا یہ سنسنی خیز مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ قومی ٹیم نے بہتر پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا، بیلجیئم کے کھلاڑی جیک نے پہلے کواٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پنالٹی کارنر کے ذریعہ گول اسکور کرکے بیلجیئم کو برتری دلادی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version