Qaumi Akhbar

ٹریفک پولیس شہریوں پر ٹوٹ پڑی پولیس سے ٹریفک تو کنٹرول نہیں ہوا ایک دن میں دس ہزار چالان کرکے 69 لاکھ روپے کے ریکارڈ جرمانہ وسول کرلیا

رپورٹ راﺅ عمران

شہر میں پولیس سے ٹریفک تو کنٹرول نہیں ہوا تاہم چالان کرکے ریکارڈ جرمانہ کردیا ٹریفک پولیس نے کراچی میں مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک روز مین دس ہزار چا؛ان کرکے 69لاکھ جرمانہ وسول کرلیا ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایک روز میں 9555 چالان کر کے شہریوں پر 68 لاکھ 74 ہزار 150 روپے کے جرمانے کیے گئے اقبال دارا نے بتایا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 1033 موٹر سائیکل سواروں کے چالان ہوئے، کم عمر ڈرائیورز پر تقریباً 21 لاکھ کے 1200 چالان کیے جبکہ کم عمر بچوں کی 1105 گاڑیاں ضبط بھی کی گئیں انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں پر 25 لاکھ روپے کے قریب جرمانے ہوئے، چھوٹی کاروں پر 7 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر 5 گنا تک جرمانے بڑھے ہیں۔یاد رہے کہ اکتوبر میں سندھ حکومت نے ٹریفک چالان کی رقم میں بھاری اضافے کیے۔ فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر سے ٹریفک پولیس ہر شاہراہ پر شہریوں کے چالان کرتے نظر آئیں گے۔ ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500 روپے جبکہ ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے کو 600 روپے جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح گاڑی کو اس مد میں 800 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی۔ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سڑک پر لانے والا 1000، کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھرے گا جبکہ کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے والے کو 1500 اور گاڑی چلانے والے کو 2000 روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version