Qaumi Akhbar

ڈیفنس میں شہری کو لوٹنے والے تین راشی اہلکار گرفتار کرلئے


رپورٹ رائو عمران

پولیس کی شہریوں سے ڈکیتیوں۔کا سلسلہ جاری ہے ڈیفنس میں شہری کو لوٹنے والے تین راشی اہلکار گرفتار کرلئے
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کی شہری کی شکایت پر پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف بڑا ایکشن۔تین پولیس اہلکاروں کو کواٹر گارڈ کرنے کے احکامات جاری گزری پولیس کے تین اہلکاروں نے گزشتہ رات چیکینگ کے بہانے شہری سے رشوت لی تھی۔تینوں اہلکاروں نے دوران گشت متاثرہ شہری کو خیابان حافظ راحت کارنر پر روکا تھااور رشوت وصول کی تھی۔انکوائری کے بعد کوارٹر گارڈ کیے جانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل طارق کانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل زاھد شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version