Qaumi Akhbar

کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 4 سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 4 سال کی بچی نبیلہ جاں بحق ہوگئی، بچی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ منگھوپیر بند مراد کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اہلخانہ کے دیے گئے بیان کے مطابق بچی پانی کے ٹینک میں گری کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔ لاپتہ ہونے پر گھر والوں نے تلاش شروع کی۔

تلاش کے دوران پانی کے ٹینک کو چیک کیا گیا تو بچی کی لاش دکھائی دی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version