Qaumi Akhbar

ملک کو آگے لیکر جانا ہے ، بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب

الیکشن میں تمام پینل اور عہدیداران بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

پارٹی ووٹرز ایپ کے ذریعے ووٹ ڈال سکتے تھے، سینٹر سے انٹرا پارٹی انتخابات کی مانیٹرنگ ہوئی جس کے نتائج کا اعلان بھی رانڑو گڑھی سینٹر سے ہوا۔

پارٹی سربراہ عمران خان تھے اور ہمیشہ رہیں گے، بیرسٹر گوہر

نئے پارٹی چیئرمین منتخب ہونے پر بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم منصب سونپنے پر پارٹی کا شکر گزار ہوں، جو پارٹی سربراہ کا فیصلہ ہوتا ہے وہی ہمارا ہوتا ہے، عوام کی سننی چاہئے، لہٰذا اس مرتبہ عوام کی آواز کو سنا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اسے احسن طریقے سے نبھاؤں گا، پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں مگر آج تک کسی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ایسے نہیں دیکھا گیا اور جیسے ہمارا الیکشن ہوا کسی سیاسی جماعت کا ایسا الیکشن نہیں ہوا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 180 کیسز بنائے گئے، آدھے سے زائد رہنما انڈر گراؤنڈ ہیں، فارن فنڈنگ صرف پی ٹی آئی کی دیکھی گئی باقی جماعتوں کی نہیں، البتہ ہم نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے۔

نو منتخب چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ منصب میرے پاس امانت کے طور پر رہے گا، پارٹی سربراہ عمران خان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی تمام امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کے لیے کوشاں ہے، اگر مقابلے میں امیدوار سامنے نہیں آتے تو امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔

انٹرا پارٹی انتخابات میں علی امین گنڈاپور صوبائی پارٹی صدارت کے امیدوار تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version