لاہور کی احتساب عدالت میں سماعت سے قبل شہباز شریف اور ان کے وکیل امجد پرویز کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
کمرہ عدالت میں شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز سے کہا کہ اسپیشل کورٹ سینٹرل میں آپ نہیں تھے، میں نے آپ کی حاضری لگوائی۔
اس پر امجد پرویز نے کہا کہ مجھے ساڑھے 9 بجے کا وقت بتایا گیا تھا۔
امجد پرویز کے جواب پر شہباز شریف نے کہا کہ امجد صاحب اب آپ مجھے اپنا اسسٹنٹ رکھ لیں، آپ کی حاضری لگوانے پر مجھے ٹی اے ڈی اے بھی دیں۔
شہباز شریف کے جملے پر کمرہ عدالت میں موجودلوگوں نے خوب قہقہے لگائے۔