Qaumi Akhbar

حمزہ علی عباسی نے کیا نیمل خاور سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار

پاکستان کی نامور شخصیت حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ نیمل خاور سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور کے ساتھ اپنی باقی کی زندگی گزارنے کا عہد کیا ہے ۔

 حمزہ علی عباسی نے اپنے پیغام میں اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ زندگی کے ہر مرحملے میں ساتھ رہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ اس دنیا میں پوری زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی دوسرے جہاں میں ان کے ساتھ ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے بھی اپنے شوہر کی دوسرے جہاں میں بھی ملنے کی خواہش پر رضامندی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ دوسرے جہاں میں ان سے ملنے کے لئے بےقرار ہیں۔

خیال رہے کہ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی سال 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔

بعدازاں سال 2020 میں ان کے ہاں ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے محمد مصطفیی عباسی رکھا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version