Qaumi Akhbar

ڈیفنس کے اسکول کی ڈانس پارٹی پولیس کی کمائی کا ذریعہ بن گئی

پولیس نے مبینہ طور پر نیم برہنہ حالت میں پکڑے گئے امیر زادوں کے بچوں کو چھوڑ دیا

دیہاڑی دار مزدور گرفتار کرکے کھاتہ پورا کرلیا، غریب والدین چند ہ جمع کرنے میں مصروف

کراچی( کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی کو پولیس نے کمائی کا زریعہ بنالیا پولیس نے مبینہ طور پر نیم برہنہ حالت میں پکڑے گئے امیر زادوں کے بچوں کو چھوڑ دیا جبکہ دیہاڑی دار مزدور گرفتار کرکے کھاتہ پورا کرلیا پولیس نے دعوی کیا تھا کہ نشے میں دھت 10 افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیامقدمہ گزری تھانے میں منشیات ایکٹ اور اسپیکر ایکٹ کے تحت درج کیاگیانامزد تمام گرفتار ملزمان میں ساو ¿نڈ۔ ٹینٹ۔ کراکری۔ صفائی کرنے والے دیہاڑی دار غریب مزدور تھے جن کے والدین عزیز و اقارب ضمانتیں کروانے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے یعنی چندہ جمع کر کے ضمانتیں کروائی ہے فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے بعد مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیاگیاپولیس پارٹی جب موقع پر پہنچی تو لڑکے لڑکیاں نیم برہنہ حالت میں پائے گئے فحش محفل میاں والی ہاوس ڈی ایچ اے فیز فور میں جاری تھی پولیس نے بنگلے سے 8 بوتل شراب اسپیکر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لیا گرفتار ملزمان نے بنگلے کے مالک کا نام خالد خان بتایا.پارٹی کی اجازت ڈی سی ساوتھ سے آرگنائزر ایان علی نے حاصل کی تھی ڈی سی ساوتھ کی جانب سے پارٹی کی اجازت دی گئی تھی زرائع نے بتایا کہ گزری نے کاروائی کی ڈانس پارٹی میں 250 کے قریب نشے میں دھت لڑکے،لڑکیاں برہنہ حالت میں پکڑی گئی پارٹی کی ویڈیو بھی سو شل میڈیا پر وائرل ہوئی چھاپے کے دوران نشے میں دھت لڑکیوں کو ایک دوسرے سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version