Qaumi Akhbar

پالیسی کی خلاف ورزی پر 3 کار کمپنیوں کے لائسنس معطل

اسلام آباد: وزارت صنعت و پیداوار نے آٹو پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر تین کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کر دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ مینوفیکچررز نے گاڑیوں کی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل نہیں کیے، ان کے خلاف لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی، کمپنیوں نے گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں بڑھائی۔

ذرائع کے مطابق کار ساز کمپنیاں 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کر پائی، کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا کہ کار مینوفیکچررز کے لائسنس کی توثیق نہیں کر رہے۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری

رواں ماہ نگراں وزیر تجارت گوہراعجاز نے خوشخبری سنائی تھی کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف چینی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے بتایا تھا کہ چین کی بی وائی ڈی کار کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی، بی وائی ڈی دنیا کی بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے۔

نگراں وزیر تجارت نے بتایا تھا کہ بی وائی ڈی کار کمپنی کو پاکستان کی پالیسی اور ایس آئی ایف سی سے آگاہ کیا، کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھرپور حمایت کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version