
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا آر آئی سی ایمرجنسی میں ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا، انہیں سینے میں درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسپتال میں کچھ دیر کیلئے انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا۔