Qaumi Akhbar

بیرون ملک یوٹیوبر اور بھارتی شہری کی مبینہ آڈیو وائرل

بیرون ملک مقیم یوٹیوبر اور بھارتی شہری کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں یوٹیوبر اور روہت شرما پاکستان کے سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کر رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں بھارتی شہری روہت شرما نے کہا شاید وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی لگانے کا بولا ہے، یہ کنفرم نہیں ہو رہا، بیرون ملک مقیم یوٹیوبر نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں چیئرمین جوائنٹ چیفس، ایئر چیف، نیول چیف نہیں مان رہے۔

جس پر بھارتی شہری روہت شرما نے کہا کہ کیا پاکستان آرمی ٹیک اوور کر سکتی ہے، مجھے ایسی خبریں مل رہی ہیں۔

بیرون ملک مقیم یوٹیوبر جواب دیتا ہے کہ وہ دھمکی تو ضرور دے رہے ہیں کے ٹیک اوور کرنا ہے، سپریم کورٹ کو وہ دھمکی دے رہے ہیں کے ہم ٹیک اوور کر لیں گے اور آرمی چیف کا پلان بھی ہے کہ وہ کسی طرح ٹیک اوور کر لیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version