Qaumi Akhbar

لاہور میں 12 شیروں کی نیلامی کا فیصلہ

لاہور چڑیا گھر سفاری کے 12 افریقن شیروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فروخت کیے جانے والے افریقن شیروں کی عمریں 1 سال سے دو سال کے درمیان ہیں جبکہ دو نر اور دس مادہ فروخت کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے ٹینڈر کی درخواستیں مانگ لی ہیں جبکہ جنگلی حیات کی جانب سے شیروں کی قیمتوں کا تعین نہ کیا جا سکا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version