Qaumi Akhbar

پروفیسر مشاہد انور کے لیے کراچی پریس کلب کی جانب سے اجرک کا روایتی تحفہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)، پروفیسر ڈاکٹر مشاہد انور نے گذشتہ روز جامعہ کراچی اور داود انجینئرنگ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، انھوں نے کہا کہ میں خود جامعہ کراچی کا المنائے ہوں 1997 میں جامعہ کراچی سے ماسٹرز کیا اس وقت جو عمارتیں بہترین حال میں تھیں وہ آج مخدوش دکھائی دیتی ہیں۔

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی کو کراچی پریس کلب آمد پر انکا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کراچی پریس کلب کی تاریخ، کلب کی جمہوری خدمات اور صحافیوں کے لیے کی جانیوالی جدوجہد سے آگاہ کیا جبکہ مہمانوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version