Qaumi Akhbar


لیاقت آباد ‘ عمارت کی ساتویں منزل گر گئی ‘ بلڈر مافیا آزاد

بلڈر مافیا پھر جیت گئی، جنید کے ٹو اور ڈیشان مائیکل نے لیاقت آباد میں بلڈنگ گرنے کا معاملہ دبا دیا


جانی نقصان نہیں ہوا’ پولیس مال بٹور کر مافیا مدد گار بن کر چلتی بنی,علاقے میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی


ایم کیوایم لندن کے دہشتگردوا جنید K2 ‘آصف VIP ذیشان مائیکل کی دھمکیاں ‘ عوام بے بس


بہت سے سانحات پیش آچکے ہ مگر SBCA ڈپٹی کمشنر AC لیاقت آباد اس صورتحال کو قابو نہیں کرسکے


کراچی(اے آر ملک) لیاقت آباد میں ساتویں منزل کی چھت گرگئی’ علاقے میں خوف وہراس اور علاقہ مکینوں میں غم وغصے کی لہر ‘ جنید K2 ‘ آصف VIP اور ذیشان مائیکل کی دھمکیوں اور لالچ دے کر معاملہ دبانے کی کوشش ‘ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 4 میں واقع پلاٹ نمبر 4/120 ٰپر ساتویں منزل کے چھوٹے سے پلاٹ پر غیر قانونی چھت کی بھرائی کی گ ئی ‘ جوکہ انتہائی ناقص مٹیریل اور حد یہ کہ مزدوروں کے ذریعے ہاتھوں سے بھرائی کی وجہ اچانک نچلی منزل اور آس پاس کی دکانوں اور گلی میں جاگری’ اللہ کی مہربانی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘ البتہ بلڈر مافیا ‘ آصف VIP ‘ جنید K2 ‘ ذیشان مائیکل کے لالچ نے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا’ سانحہ ہونے پر علاقہ مکینوں نے مدد گار 15 پر کال کرکے پولیس کو بلایا ‘ مگر ستم یہ کہ ایم کیوایم لندن کے سزایافتہ دہشتگر جنید K2 ‘ آصفVIP کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ الٹا یہ مافیا علاقہ مکینوں کو دھونس دھمکیوں اور کچھ کو لالچ دے کر معاملہ ٹھنڈا کرنے میں مصروف ہے مگر پولیس نے انہیں ہاتھ نہیں لگا۔ بلکہ ذرائع کے مطابق پولیس نے بھاری رقم لے کر معاملہ رفع دفع کرانے میں مدد کی ماضی میں اس طرح بہت سے سانحات پیش آچکے ہیں۔ مگر SBCA ڈپٹی کمشنر AC لیاقت آباد اس صورتحال کو قابو نہیں کرسکے’ ان اداروں کے اعمال الٹا اسی مافیا کے مدد گار بنے پھرتے ہیں’ 90 اور 120 گز کے چھوٹے پلاٹوں پر ناقص مٹیریل اور ناقص طریقہ تعمیر ہے ‘ 4 ‘5 درجے کا زلزلہ قیامت بن سکتا ہے اور سیکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر اور ہزاروں لاکھوں جانیں لے سکتاہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے اس طرح کے کئی پلاٹوں کے بارے میں انہیں طلب کررکھا ہے ‘ مگر بہتر نتیجہ ابھی تک نہیں آیا ‘ ضلع وسطی سنوارنے کے دعویدار بھی ناکام رہ کر بیٹھے ہیں۔ نہ ہی ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ‘ AC لیاقت آباد توجہ دیتے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version