Qaumi Akhbar

میرے بہنوئی حبیب اللّٰہ کو اغوا کرکے قتل کر دیا گیا، وکیل پی ٹی آئی چیئرمین

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرے بہنوئی حبیب اللّٰہ کو اغوا کرکے قتل کر دیا گیا۔

اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے بہنوئی کے ہمراہ گن مین کو بھی اغوا کاروں نے قتل کر دیا، پولیس واقعے کی جگہ پر پہنچی تو اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ٹانک کو بھی قتل کر دیا گیا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ قاتلوں کی تا حال نشاندہی نہیں کی جاسکی، سوشل میڈیا پر قتل کی وجہ کے بارے میں افواہوں کی بھرمار ہے، میرے چھوٹے بہنوئی صلاح الدین محسود دو مرتبہ کے پی میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس رہ چکے ہیں، یہ کارروائی بظاہر دہشت گردوں نے کی ہے۔

وکیل پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ واقعے کو کسی ایجنسی یا میرے واقعات سے منسوب کرنا درست نہیں ہے، میرے سسرالی خاندان کو ماضی میں دہشت گردی کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version