Qaumi Akhbar

ناگن چورنگی فلائی اوور کے نیچے اور اطراف تجاوزات، غیر قانونی تجارتی سرگر میاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناگن چورنگی فلائی اوور کے نیچے اور اطراف میں تجاوزات اور دیگر غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں نے شہریوں بالخصوص قریبی مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی خاص کرانڈہ موڑ جانے والے فلائی اوور کے نیچے رینٹ اے کار والوں نے طویل عرصے سے قبضہ کر رکھا ہے علاقے کی سماجی اوردیگر شخصیات نے بتایا کہ متعدد بار متعدد بار علاقہ پولیس ، اسسٹنٹ کمشنر،ڈی ایم سی اہلکاروں کو بھی شکایت کی گئی لیکن کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس کی بنیادی وجہ کرائے کے لئے پارک کی جانے والی بسوں ،وین اور کار مالکان کی جانب سے مذکورہ اہلکاروں کو بھتہ دیا جانا ہے مکینوں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں اوا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئے دن تجاوزات ختم کئے جانے کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن عملاً صورتحال بالکل مختلف ہے نوجوان کو تشدد کر کے ہلاک کئے جانے کا واقعہ بھی رینٹ اے کار سے منسلک فراد کی جانب سے بتایا جاتا ہے اس واقعہ نے ہر شہری کو سو گوار کرنے کے ساتھ ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ اگر اگر کسی معاشرے میں قانون پر عملدرآمد ہو رہو توتو اس طرح کے واقعات نہیں ہوتے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version