Qaumi Akhbar

نجم سیٹھی کو نئی نوکری مل گئی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمینٹ کمیٹی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی کے حوالے سے یہ خبر گردش کررہی ہے کہ  وہ جلد نئے شو کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

نجم سیٹھی کے حوالے سے ایک اسکرین شوٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ اب 24 نیوز چینل پر اپنا شو کریں گے اور ٹی وی اسکرین پر اپنے بے باک تجزے کریں گے۔

بعد ازاں انہوں نے اس اسکرین شوٹ کو کچھ سال قبل کا ایک اشتہار قرار دیا جس کا آج کل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

نجم سیٹھی نے خود کے کسی چینل جوائن کرنے کی خبر کو بےبنیاد اور جعلی قرار دیا۔

علی وارثی نامی صارف نے کہا کہ واٹس ایپ پر گردش کرنے والا اسکرین شوٹ ماضی کا ہے ، نجم سیٹھی نے اس سکرین شوٹ کے جعلی ہونے کی خود تردید  کی ہے۔

نجم سیٹھی نے علی وارثی کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version