Qaumi Akhbar

11 ماہ کا ننھا بچہ اس سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار

اپنے والدین کے ساتھ حج کے لیے آنے والے 11 ماہ کے بچے کو رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار دیا جا رہا ہے۔

بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

دوسری جانب سعودی ادارۂ شماریات کے مطابق رواں سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 افراد نے شرکت کی۔

سعودی ادارۂ شماریات نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال حاجیوں کی تعداد میں 9 لاکھ 26 ہزار کا اضافہ ہوا۔

سعودی ادارۂ شماریات نے یہ بھی بتایا ہے کہ دنیا بھر سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمینِ حج سعودی عرب آئے جبکہ مملکت سے 1 لاکھ 84 ہزار 130 افراد نے حج ادا کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version