Qaumi Akhbar

امریکا نے جنگی طیارے حوثی باغیوں سے نمٹنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچا دیئے

حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر براہ راست حملوں کے بعد امریکا نے اپنے جدید ترین ایف 22 طیارے ابو ظہبی پہنچادیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے  ففتھ جنریشن کے جدید ترین ایف 22 طیارے ابو ظہبی کے الظفرہ ایئر بیس پر پہنچادیئے ہیں۔

الظفرہ ایئر بیس پر پہلے ہی سے کم و بیش 2 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

امریکی فضائیہ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف 22 جنگی طیاروں کی تعیناتی خطے میں امریکی اتحادیوں اور شراکت داروں کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔

تاہم امریکی فضائیہ نے یو اے ای پنچائے گئے جنگی طیاروں کی تعداد نہیں بتائی لیکن امریکی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تصویر میں الظفرہ ایئر بیس پر کم از کم 6 ایف 22 طیارے دیکھے جاسکتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version