وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہو گا۔
وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات کو تھمنا ہو گا، رکنا ہو گا، ایسے تو کریانہ کی دکان نہیں چلتی، آپ ملک کیسے چلا سکتے ہیں؟
ان کا کہنا ہے کہ گیس پر 1700 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا، ہم نے اس گردشی قرضے کو صفر کر دیا، ایل این جی پر بھی گردشی قرضے کو صفر کر دیں گے