Qaumi Akhbar

منگھوپیر میں مسلح ملزمان کا ایس ایس یو کے کمانڈو کے گھر پر حملہ فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک

رپورٹ راﺅعمران

منگھوپیر میں مسلح ملزمان کا ایس ایس یو کے کمانڈو کے گھر پر حملہ فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک جبکہ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہوگئے نمائندہ قومی ڈیجیٹل کے مطابق کے مطابق منگھوپیر زیبو گوٹھ خلفائے راشدین مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے 45 سالہسرور حسین ولد غلام حسین اور اسکا بیٹا 22 سالہسرفراز ولد سرور حسین ہلاک ہوگئے جبکہ مقتول کیا ہلیہ شہبانہ شیر بانو زوجہ سرور حسین اور بیٹا شہراز ولد سرور حسین زخمی ہوگئے ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق مقتول سرور حسین کے بچوں کا پڑوس کی رہائشی بروہی فیملی سے ایک دن پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا گ زشتہ روز محلے والوں نے بیچ بچاﺅ کروادیا تھا تاہم منگل کی شب بروہی فیملی کے کچھ افراد اسلحے سے لیس ہوکر آئے اور فائرنگ کردی ایس ایس پی کے مطابق مقتول کا ایک بیٹا ایسایس یو کمانڈو ہے تاہم فائرنگ کے وقت وہ گھر پر نہیں تھا فائرنگ کے بعد ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے چھاپہ مارا تو گھر پر صرف فیملی کی خواتین موجود تھیں ادھر کینٹ اسٹیشن اولڈ ریس کورس دیوار کے قریب فائرنگ 22سالہ نوجوان راشد علی ولد رستم زخمی ہوگیا جسکو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version