
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کراچی کی گنتی پوری کیے بغیر مردم شماری کو ختم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری کی تاریخ بڑھائی جائے، ایک کروڑ 89لاکھ کی ادھوری گنتی کو مسترد کرتے ہیں، کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے اسے پورا گنا جائے نادرا کے ڈیٹا کے مطابق بھی ایک کروڑ سے زائد افراد دوسرے صوبوں کے ہیں جو کراچی میں رہتے ہیں،ان کے مستقل پتے کراچی کے باہر کے ہیں، جماعت اسلامی مردم شماری اور خانہ شماری میں جعل سازی دھاندلی کے خلاف اور کراچی کے عوام کے جائز اور قانونی حق کے لیے ہر سطح اور ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی۔