Qaumi Akhbar

عرفی جاوید کی انوکھا لباس پہن کر چائے پینے کی ناکام کوشش

بھارتی ماڈل عرفی جاوید کی نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔

عرفی اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے مشہور ہیں، اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ماڈل و اداکارہ نے ایسا لباس پہنا ہوا ہے جس میں ایک دھاتی جنگلہ بھی لباس میں جڑا ہے۔

وہ چائے کا کپ تھامے اسے پینے کی کوشش کرتی ہیں لیکن دھاتی جنگلے کی وجہ سے ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔

عرفی گردن کو ایک مخصوص زاویے پر گھما کے چائے نوش کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن ناکام رہتی اور کہتی ہیں کہ میری گردن میں درد ہوگیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version