Qaumi Akhbar

اے این ایف نے 43 کارروائیوں میں 14.580 ملین ڈالر مالیت کی 670.322 کلوگرام منشیات پکڑ لی

کراچی ( کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے43کارروائیوں کے دوران14.580ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 670.322کلوگرام منشیات اور 12.350 کلوگرام مشکوک مواد برآمد کرلی۔ کاروائیوںمیں3 غیر ملکی باشندوں اور خاتون سمیت 39ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 10گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 61.878 کلوگرام افیون، 44.041 کلوگرام ہیروئن، 561.297 کلوگرام چرس، 2.080 کلوگرام ایمفیٹامائن (آئس)، 8 گرام کوکین، 204 گرام ویڈ، 683 عدد ایکسٹیسی گولیاں(356 گرام )، 1980 عدد لیکسوٹینل گولیاں(430 گرام)، 28 گرام نشہ آور گولیاں اور 36عدد LSDسٹیکرز شامل ہیں۔سندھ نے 3 کارروائیوںکے دوران10.302 کلوگرام منشیات اور 12.350 کلوگرام مشکوک مواد برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمد شدہ منشیات میں 10 کلوگرام چرس اور 1450 عدد لیکسوٹینل گولیاں (302 گرام) شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version