Qaumi Akhbar

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج پھر ہوں گے، دونوں جماعتوں کی باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات آج صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

مذاکرات کا وقت حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی مصروفیات کے باعث تبدیل کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version