Qaumi Akhbar

یو اے ای کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم

کراچی میں قائم کیے گئے ویزا سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں

ویزا مرکز سندھ کے عوام کے لیے یو اے ای میں روزگار کے لیے مددگار ثابت ہوگا، مراد علی شاہ

یو اے ا ی میں روزگار کےلیے نوجوانوں کو ورک ویزا جاری کیا جائے گا، دورے کے موقع پر گفتگو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کردیا۔کراچی میں قائم کیے گئے ویزا سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاو¿نٹر بنائے گئے ہیں۔ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لیے عوام کو ایجنٹوں سے نجات ملے گی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے بھی یو اے ای ویزا سینٹر کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ویزا سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ ایشیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، ویزا مرکز سندھ کے عوام کے لیے یو اے ای میں روزگار کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یو اے ا ی میں روزگار کے لیے نوجوانوں کو ورک ویزا جاری کیا جائے گا، سندھ حکومت متحدہ عرب امارات حکومت کی شکر گزار ہں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version