Qaumi Akhbar

راولپنڈی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی عہدیدار قتل، پولیس

راولپنڈی میں کوٹلی ستیاں کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق  جاں بحق شخص راجہ احسان ستی پی ٹی آئی کا مقامی عہدیدار ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version