Qaumi Akhbar

ٹھٹھہ، ٹرک اور وین میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین کے تصادم میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق قذافی ٹاؤن کراچی سے ہے اور وہ پکنک منانے کے لیے کینجھر جھیل جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال مکلی منتقل کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version