Qaumi Akhbar

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد، لسبیلا، مٹھی، موہنجوداڑو، خیرپور اور پڈعیدن میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی 35، ملتان 34، لاہور اور پشاور 32، اسلام آباد 28 اور کوئٹہ 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح مظفر آباد 23، گلگت17، سری نگر 15 اور Leh میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version