Qaumi Akhbar

آئی جی نے جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں چلنے کا نوٹس لے لیا

پولیس کے متعلقہ حکام کوایسی گاڑیوں کےخلاف بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کردی

حیدرآباد، میرپور خاص ۔ سکھر ، شہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز کو خطوط

کراچی( کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ کے5 بڑے شہروں میں جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں چلنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایسی گاڑیوں کےخلاف بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کردی تفصیلات کے مطابق سندھ کے 5 بڑے شہروں میں جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں چلنے کے انکشاف کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لے لیا آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد، میرپور خاص اور ڈی آئی جی سکھر ، ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو خط لکھا غلام نبی میمن نے کہا کہ بڑی تعداد میں سڑک پر جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں،مجاز اتھارٹی نے صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے آئی جی سندھ نے ایسی گاڑیوں کے خلاف بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام گاڑیوں کو ضبط کرکے قانون کے مطابق مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version