Qaumi Akhbar

ضلع ویسٹ پولیس نے خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والے جعلی آرمی افسر کو گرفتار کرلیا

ضلع ویسٹ پولیس نے خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والے جعلی آرمی افسر کو گرفتار کرلیا

کراچی (کرائم رپورٹر) ضلع ویسٹ پولیس نے خود کو آرمی میجر ظاہر کرنے والے جعلی آرمی افسر کو گرفتار کرلیا۔ملزم تیمور علی ولد عبدالعزیز کو دوران چیکنگ کاروائی کرکے گرفتار کیا گیاپولیس چیکنگ کے دوران بھی ملزم نے خود کا تعارف بطور آرمی میجر کروایا تھاملزم نے زیر استعمال کار پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی جبکہ ملزم کی کار سے آرمی یونیفارم، جعلی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version