Qaumi Akhbar

الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی آج آخری تاریخ

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل رقم دینے کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو عدالت میں پیش کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔

فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو اس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version