Qaumi Akhbar

نیوکراچی میں 3 فیکٹریاں جل گئیں

صبح سویرے نیوکراچی صنعتی ایریامیں اچانک تین فیکٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی،2کی آگ پر مکمل قابو پالیاگیا

صنعتی ایریا میں واقع موٹرسائیکل پارٹس،، آئل فیکٹری اور بیڈ شیٹ بنانے والے کارخانے میں آگ لگی، شہرکی فائر بریگیڈطلب

12گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود بیڈ شیٹ فیکٹری کی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، آگ چوتھی منزل تک پہنچ گئی، عمارت مخدوش

، فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران 20کنٹینرزکا تیار سامان موجود تھا اور30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ، تحقیقات جاری ہے

کراچی ( کرائم رپورٹر ) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع تین فیکٹریوں میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی، جس میں سے ایک فیکٹری پر لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں کیا جاسکا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 12گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ایک فیکٹری کی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس کی وجہ سے آگ عمارت کی چوتھی منزل تک پہنچ گئی عمارت مخدوش ہوگئی ہے شہر بھی کی فائر بریگئڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہے، آگ پر کنٹرول کرنے کے لئے اسنارکل کو بھی بلوالیا گیا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان خاکستر ہو گیا، 2 فیکٹریوں میں لگنے والی آگ بجھادی گئی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح نیوکراچی صنعتی ایریا سیکٹر سولہ بی کراچی کانٹا کے قریب اچانک ایک ساتھ 3 فیکٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔اطلاع ملنے پرپولیس ، ریسکیو1122، سندھ رینجرزکے اہلکار،رضا کار تنظیموں کے نمائندے اورفائر بریگیڈ کا عملہ 5 فائر ٹینڈرز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور فائر بریگیڈ نے عملے نے آگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردی۔تقریباً2 سے 3 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد موٹر سائیکل کے پارٹس اور آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ قابو پا لیا گیا جبکہ بیڈ شیڈ بنانے والی فیکٹری کے گراو¿نڈ فلور پرلگنے والی آگ بے قابوہوگئی۔ آگے تیزی سے اوپر کی جانب پھیلنا شروع ہوئی تو فائر بریگیڈ کے عملے نے مزید فائر ٹینڈر،باو¿زر، اسنارکل اورواٹربورڈ حکام سے واٹر ٹینکرطلب کر لیے اس دوران بیڈ شیٹ بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ عمارت کی تیسری منزل تک پہنچ گئی۔چیف فائر آفیسر اشفاق خان نے بتایا کہ نیو کراچی صنعتی ایریا میں ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ تین فیکٹریوں تک پھیل گئی ہے اس وقت آگ کنٹرول میں نہیں فیکٹریوں میں کپڑا ، بیڈ شیڈ ، ہوزری اور دیگر سامان موجود ہے، عمارت کے گراو¿نڈ فلور اورعقب میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ،لیکن عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر فائر بریگیڈ کے عملے کو جاکر کام کرنا ہے فیکٹریوں میں پیکنگ کاسامان بھی موجود ہے۔چیف فائر آفیسر نے بتایا ی کہ یہ ایک ایکسپورٹ اورینٹڈ فیکٹری تھی جس کا نام عثمان اینڈ سنز ہے، فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران 20کنٹینرزکا تیار سامان موجود تھا اور30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، فیکٹری میں چارراستے ہیں اور فائر سیفٹی کا نظام بھی موجود ہے اور جس وقت فیکٹری میں ا?گ لگی اس وقت فیکٹری بند تھی ،ا?گ کیسے لگی تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان اوراسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نیہا شاہ بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ایڈمنسٹریٹرکراچی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرندرزنے ا?گ پرقابو پانے میں حصہ لیا، 4 فائراسٹیشن کے افسران اورچیف فائرا?فیسرموقع پر موجود ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version