Qaumi Akhbar

باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ منسلک رکھنے کا حکم

کراچی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرہ نہ رکھنے والا ایس ایچ او معطل کردیا جائے گا

باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ ہر صورت لگائے جائیں جس کی مانیٹرنگ پولیس ہیڈ آفس کے کنٹرول روم میں کی جائے گی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے چالان بھی باڈی وارن کیمروں کے سامنے کرنے کی ہدایت پر عمل درآمدشروع

کراچی ( کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کے تینوں زون کے ایس ایچ اوز کو اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ منسلک رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحریری احکامات کے علاوہ اس سلسلے میں وائرلیس کے ذریعے بھی تمام تھانہ جات کو یہ حکم نوٹ کرایا گیا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ ہر صورت لگائے جائیں جس کی مانیٹرنگ پولیس ہیڈ آفس کے کنٹرول روم میں کی جائے گی۔ حکم کے مطابق باڈی کے ساتھ کیمرے نہ لگانے والے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کردیا جائے گا۔ پولیس حکام نے اس سلسلے میں احکامات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کے ذریعے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے چالان بھی باڈی وارن کیمروں کے سامنے کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

ََ

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version