Qaumi Akhbar

چاند رات تک گرین لائن رات ساڑھے 12 بجے تک چلے گی

گرین لائن انتظامیہ کا 7 اپریل سے چاند رات تک اضافی اوقات کار میں سروس فراہم کرنے کا اعلان

سرجانی سے نمائش تک رات 11.30، نمائش سے سرجانی رات 12.30بجے تک سروس چلے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کی گرین لائن بس سروس کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا، شہری نمائش سے رات ساڑھے بجے تک بھی سفر کرسکیں گے۔اطلاعات کے مطابق گرین لائن بس سروس انتظامیہ نے 7 اپریل سے چاند رات تک اضافی اوقات کار میں سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق گرین لائن بس سروس سرجانی تا نمائش صبح سات بجے سے رات 11:30 تک سفری سہولیات فراہم کرے گی جب کہ نمائش سے سرجانی جانے والے شہری رات 12:30 تک سفر کرسکیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version