Qaumi Akhbar

ما رکیٹوں سے کاریں چوری کرکے کباڑئیے کو فروخت کرنیوالاملزم گرفتار، 3 گاڑیاں بر آمد

کلفٹن پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر دو ملزم گرفتار کرلئے، مسروقہ بائیکس برآمد

کراچی ( کرائم رپورٹر)ایس آئی یو، سی آئی اے نے مارکیٹوں سے کاریں چوری کرکے کباڑئے کو فروخت کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرکے 3 سرقہ شدہ گاڑیاں بر آمد کرلیں کلفٹن پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر دو ملزم گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر شریف آباد میں کاروائی کرتے ہوئے ایک کار لفٹر دانش نقوی ولد حارث نقوی کو گرفتار کر کے ملزم سے تھانہ حیدری مارکیٹ کی حدود سے *03 چوری شدہ گاڑیاں Z-0563 سفید خیبر،ADM-114 الٹو سوزوکی،AMH-184 الٹو سوزوکی برآمد کرلی گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں عمران اور شہزاد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتے تھے ملزم عمران موٹر سائیکل پر بیک اپ پر رہتا تھا جو کسی خطرے کی صورت میں ملزمان کو اپنی موٹر سائیکل پر موقعہ سے فرار کرکے لے جاتا تھا گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیا ہے کہ وہ گاڑیوں سے قیمتی سامان نکال کر ایف سی ایریا میں ظفر عرف نیازی نامی کباڑی کو بیچتے تھے کلفٹن پولیس نے، شہر سے درجنوں موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث 2 ملزمان جمیل ولد غلام حسین اور امیر حیات ولد محمد حنیف کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے فرئیر کی حدود سے حالیہ دنوں چوری ہونے والی موٹر سائیکل نمبری KJB-4181 "سوپر اسٹار” برآمد کرلیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version