Qaumi Akhbar

غزہ میں کئی دھماکے، اسرائیلی فوج کی حملے کی تصدیق

فلسطینی شہر غزہ میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے کئی تربیتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان سے فائر کئے گئے راکٹوں کا الزام فلسطینی گروپس پر عائد کیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے راکٹ حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version