Qaumi Akhbar

بولٹن مارکیٹ کے قریب مخدوش عمارت گرگئی

سائٹ ایریا پیپسی کمپنی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سا ئیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا

بونڈ والی گلی میں واقع ایک پرانی عمارت کا ایک حصہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا

پی آئی ڈی سی سلطان آباد نالے میں گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ، شکیل کے نام سے شناخت

کراچی(کرائم رپورٹر) ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ کے قریب مخدوش عمارت گر گئی سائٹ ایریا میں ٹرک نے موٹر سائیکل سورا دو دوستوں کو کچل دیا پی آئی ڈی سی سلطان آباد نالے میں گر کر ایک شخص جابحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ کے قریب بونڈ والی گلی میں پرانی عمارت کا حسہ گر گیا اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس اور امدادی رضاکار اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ادھر حبیب بینک چورنگی پیپسی کمپنی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سا ئیکل سوار دو دوستوں کو کچل دیا حادثہ میں 55سالہمائیکل مسیح ولد نزیر مسیح جاں بحق اورشاہ زیب ولد جان بہادر خان زخمی ہوگیا جاں بحق وزخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا پی آئی ڈی سی سلطان آباد ہجرت کالونی کے قریب نالے میں گرکر01شخص ہلاک ہوگیا نعش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 45سالہ محمد شکیل ولد امیر حسین عباسی کے نام سے ہوئی

َََ

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version