Qaumi Akhbar

عمران خان سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈینگلش نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مقتدر گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی آزادیوں اور حقوق پر حملوں سے آئین کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، عالمی برادری اپنی آواز بلند کرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version