Qaumi Akhbar

وزیرتعلیم مدھیہ پردیش نے حجاب پابندی میں انتہاپسندوں کی حمایت کردی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرِ تعلیم بھی اسکولوں میں حجاب پر پابندی میں انتہاپسندوں کی حمایت میں آگئے۔

حجاب پر پابندی کا معاملہ کرناٹک سے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور پڈوچیری تک پھیل گیا۔

بھارتی شہر پڈوچیری میں بھی باحجاب طالبہ کو اسکول میں داخلے سے روک دیا گیا۔

پڈوچیری ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن نے متعلقہ اسکول سے  انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیرتعلیم مدھیہ پردیش نے مسلم طالبات کےحجاب کی مخالفت میں کہا کہ حجاب یونی فارم کاحصہ نہیں، اسکولوں میں حجاب لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔

وزیر تعلیم مدھیہ پردیش نے کہا کہ روایات پر اسکول کے بجائے گھروں میں عمل ہوناچاہیے، اسکولوں میں یونی فارم ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کیلئے کام کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ معاملے کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version