Qaumi Akhbar

یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کی کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاو¿ آنے کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا تخمینہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے تخمینے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version